28-03-2025
کراچی کی خوبصورتی اور ترقی کے لیے بنائی گئی ٹاسک فورس کا
میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی صدارت میں پہلا اجلاس
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں کراچی بیوٹی فکیشن ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں شہر کی منتخب شاہراہوں کی بیوٹی فکیشن اور صفائی ستھرائی کے حوالے سے نگراں مقرر کیے گئے جن میں شارع فیصل کے لیے میونسپل کمشنر سید افضل زیدی، شاہراہ قائدین کے لیے کمشنر کراچی حسن نقوی،شیر شاہ سوری روڈ کے لیے ڈپٹی کمشنر سینٹرل طحہٰ سلیم، شہید ملت روڈ کے لیے ڈپٹی کمشنر ایسٹ ابرار جعفر، کارساز روڈ کے لیے ڈی جی پارکس اخلاق یوسف زئی، عبداللہ ہارون روڈ کے لیے ڈپٹی کمشنر سائوتھ جاوید نبی، آئی آئی چندریگر روڈ کے لیے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو نگراں مقرر کیا گیا،اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ شہر میں ٹریفک کے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر سڑکوں پر چلنے والے تمام غیر رجسٹرڈ شدہ واٹر ٹینکرز کو ضبط کیا جائے گا،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے ان شاہراہوں پر ٹریفک قونین کی خلاف ورزی پر جرمانے کیے جائیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ٹاسک فورس میں شامل ڈی آئی جی ٹریفک سے شہر میں بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات کی تفصیلات طلب کیں ، انہوں نے کہاکہ بیوٹی فکیشن ٹاسک فورس میں شامل تمام اراکین میونسپل اداروں کی مدد سے صفائی ستھرائی اور بیوٹی فکیشن کے کاموں کی نگرانی کریں گے،کمیٹی میں ڈی جی ملٹری کنٹونمنٹ بورڈ کے نمائندے، ڈی جی سندھ بلڈنگ اسحق کھوڑو، ایم ڈی سالڈ ویسٹ طارق نظامانی، اسپیشل سیکریٹری لوکل گورنمنٹ عائشہ امین ،اوڈھو ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم ، ٹائون میونسپل کمشنر ناظم آباد زین ملک، ٹائون میونسپل کمشنر صدر نور حسن جوکھیو ، ٹائون میونسپل کمشنر جناح الٰہی بخش و دیگر افسران نے شرکت کی۔