14-01-2025
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کیC40 فعال میگا سٹی ممبر کی حیثیت تین سال بعد بحال ہو گئی ہے-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی کیC40 فعال میگا سٹی ممبر کی حیثیت تین سال بعد بحال ہو گئی ہے، 2022 میں C40 سٹیز کلائمیٹ لیڈر شپ گروپ کی طرف سے یہ ممبر شپ منسوخ کردی گئی تھی تاہم کراچی کے شہریوں کے لیے خوشخبری ہے کہ اب شہر کی اہم حیثیت بحال ہو گئی ہے، انہوں نے کہا کہ C40 سٹیز کلائمیٹ گروپ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر Mark Watts نے اپنے خط میں پیرس الائنڈ کلائمیٹ ایکشن پلان کو بنانے میں کراچی کے کردار کی تعریف کی ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ کراچی شہر مارچ 2025 تک 2021-24 کے لیڈر شپ اسٹینڈرڈ کے تقاضے پورے کرنے میں کامیاب رہے گا، جس کے تحت مارچ 2025 تک کلائمیٹ ایکشن کا حتمی پلان ڈرافٹ مکمل کرکے شہر میں نافذ کرنا ہے۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی شہر کو C40 ممبر شپ کی ضروریات سے مطابقت حاصل کرنے کے لیے دیگر زیر التواء معاملات پر بھی عملدررآمد کی رفتار کو تیز کرنا ہے، جس کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی بین الاقوامی ماحولیاتی قواعد و ضوابط پر مکمل عملدرآمد کرے گی اور اس سلسلے میں C40 لیڈر شپ گروپ سمیت تمام بین الاقوامی ماحولیاتی تنظیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کیا جائے گا۔