14-11-2024
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور صدر الدین قاضی پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ اور صدر الدین قاضی پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر سٹی کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد خان اور جمن دروان بھی موجودتھے۔ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شہریوں کی خدمت کرنا بلدیاتی نمائندوں کی ذمہ داری ہے جسے احسن طریقے سے انجام دینا ضروری ہے لہٰذا تمام علاقوں میں بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کے لئے حکمت عملی پر کاربند رہیں گے،مختلف علاقوں کا دورہ کررہا ہوں اور صفائی ستھرائی کا جائزہ لے رہا ہوں، انہوں نے کہا کہ کوشش کی جارہی ہے کہ کراچی کے شہریوں کو ان کی روزمرہ زندگی میں ہرممکن سہولیات فراہم کی جائیں اور اس مقصد کے لئے سٹی کونسل کی تمام جماعتوں کو ساتھ لے کر چلیں، شہر کی بہتری کے لئے جو اقدام ضروری ہیں اٹھائیں گے۔