Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

02-06-2024

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی یونین آف جرنلٹس (دستور) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی اراکین کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے

ڈپٹی مئیر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی یونین آف جرنلٹس (دستور) کے نو منتخب عہدیداران کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نومنتخب عہدیداران کی کامیابی اراکین کا ان پر اعتماد کا مظہر ہے، امید ہے کے یو جے (دستور) کی نئی کابینہ اراکین کے مسائل کے حل اور انکی فلاح و بہبود کیلئے کام کرے گی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی یونین آف جرنلسٹس(دستور) کے نومنتخب صدر حامد الرحمن اور جنرل سیکریٹری نبیل اختر سمیت تمام نومنتخب عہدیداروں کو کامیابی پر مبارکباد پیش کرتا ہوں، انہوں نے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ جمہوریت کی بحالی و مضبوطی کے لیے ہر اول دستے کا کردار ادا کیا، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ آزادی صحافت اور صحافیوں کے حقوق کو اہمیت دی۔