Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

03-05-2024

میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے

میئر کراچی و ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ انصاف پسند معاشرے کے لیے آزاد صحافت ضروری ہے، مثبت اور تعمیری صحافت کے ذریعے غریب و مظلوم کی آواز ایوانوں تک پہنچانے میں ذرائع ابلاغ کا کردار قابل تحسین ہے، پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، آزاد صحافت اور صحافیوں کی بہتری کے لئے ہماری جدوجہد جاری رہے گی، یہ بات انہوں نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ آزاد صحافت کا عالمی دن ہمارے لئے دلیر اور فرض شناس صحافیوں کی یاد تازہ کرنے اور اس عزم کی تجدید کرنے کا موقع ہے کہ ملک میں صحافت کی آزادی کے لئے ہرممکن کوششیں جاری رکھی جائیں گی، انہوں نے ملک میں جمہوریت کی بقاء کے لئے گرانقدر خدمات انجام دینے پرصحافی برادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حق کے لئے لڑنے والے اور کبھی نہ جھکنے والے صحافیوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے صحافت کی بلند اقدارکی آبیاری کی ہے اور ان کی اس جدوجہد کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، بہترین معاشرے کی تشکیل میںآزاد صحافت کا بنیادی کردار ہے اور اسے پوری دنیا میں تسلیم کیا جاتا ہے، آزادی صحافت وقت کی ضرورت بھی ہے اور بہتری کی جانب بڑھنے والا ایک اہم قدم بھی جو ملک میں جمہوریت کے استحکام اور معاشی خوشحالی کے لئے نوید بن سکتا ہے، انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت نے صحافیوں کی فلاح و بہبود کو ہمیشہ ترجیح دی ہے اور اس کا عکس پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کی طرف سے صحافیوں کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے متعدد اقدامات میں نظر آتا ہے۔