03-05-2024
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آزادی صحافت کے عالمی دن پر تمام صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پاکستان پیپلزپارٹی آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے جسے ہمیشہ قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے ،چیلنجز اور خطرات کے باوجود صحافی اپنی ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں، صحافت ہی وہ واحد ذریعہ ہے جس سے معاشرے کو برائیوں سے پاک کیاجاسکتا ہے، انہوں نے کہا کہ مثبت اور تعمیری صحافت نے ہمیشہ شہری منصوبہ بندی اور پالیسی سازی میں مدد کی ہے، امید ہے کہ یہ سلسلہ جاری رہے گا۔