Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

03-05-2024

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی -

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن سے ملاقات کی ، انہوں نے پیپلز بس سروس میں توسیع سمیت منشیات فروشی کے خلاف سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کے اقدامات کو سراہا ، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مرادنے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو کراچی کے دیہی علاقوں میں بھی پیپلز بس سروس شروع کرنے کی تجویز دی اور کہا کہ سندھ حکومت پیپلز بس سروس کے ذریعے شہریوں کو بہترین سفری سہولیات فراہم کررہی ہے۔