Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

25-04-2024

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری گرینڈ آپریشن کی نگرانی کرنے کے لئے ایم اے جناح روڈ پر واقع مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ کیا-

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے تجاوزات کے خاتمے کے لئے جاری گرینڈ آپریشن کی نگرانی کرنے کے لئے ایم اے جناح روڈ پر واقع مختلف بازاروں اور کمرشل علاقوں کا دورہ کیا اور تجاوزات کو ہٹانے کے لئے ہونے والی کارروائی کا جائزہ لیا، اس موقع پر محکمہ انسداد تجاوزات کے سینئر ڈائریکٹر عمران راجپوت نے انہیں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ تجاوزات کے خلاف کارروائی کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر ضلع جنوبی اور ڈی آئی جی ٹریفک سے رابطہ کیا گیا ہے تاکہ جن علاقوں میں تجاوزات کے خلاف کارروائی جاری ہے وہاں سڑکوں پر ٹریفک کی روانی میں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو اور پولیس کی موجودگی کے باعث تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹا جاسکے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتظامیہ کی ضرورت پوری کرنے کے لئے تمام متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائے تاکہ تمام اداروں کو ایک پیج پر لایا جاسکے اور تجاوزات کے خلاف جاری اس مہم کو موثر بنایا جاسکے، انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے سڑکیں اور فٹ پاتھیں بند ہوجاتی ہیں اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، خاص طور پر شہر کے گنجان کاروباری مراکز پر تجاوزات کی وجہ سے شدید مشکلات پیش آرہی ہیں لہٰذا ہرممکن کوشش کی جائے کہ اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کی جائے۔