Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کارپوریشن کو ہرگز پرائیویٹائزڈ نہیں کیا جائے گا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ واٹر بورڈ کارپوریشن کو ہرگز پرائیویٹائزڈ نہیں کیا جائے گا، کے ایم سی ماضی کی طرح اپنا پولیس اسٹیشن بنا رہی ہے، 25 میونسپل انسپکٹرز تعینات کئے جائیں گے جنہیں بلدیاتی قانون کی خلاف ورزی کی صورت میں جرمانہ کرنے کے اختیارات حاصل ہونگے، یہ بات انہوں نے ضلع کیماڑی میں فشر مین گیٹ سے مچھر کالونی تک بنائی گئی سڑکوں کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، چیئرمین ماڑی پور ٹاؤن ہمایوں خان اور دیگر مقامی رہنماء بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کچھ لوگ کام کرنا چاہتے ہیں کچھ لوگ کاموں میں روڑے اٹکاتے ہیں، کے ایم سی ہو ٹاؤن میونسپل کارپوریشن ہو یا یوسی ہو سب مل کر کام کررہے ہیں، کراچی کے شہریوں نے جس طرح پیپلز پارٹی کی قیادت پر اعتماد کیا ہے وہ اس پر پورا اترے گی، ہمارے نمائندے اورہم سب یک زبان ہو کر عوام کی خدمت کررہے ہیں، پیپلز پارٹی بلا امتیاز و تفریق اور رنگ و نسل خدمت پر یقین رکھتی ہے، آئندہ انتخابات میں صوبہ سندھ کی سب سے بڑی جماعت پاکستان پیپلز پارٹی ہی ہوگی، میئر کراچی نے کہا کہ ضلع کیماڑی میں کسی زمانے میں سڑکیں تباہ حال ہوتی تھیں، بلاول بھٹو زرداری کے جیالوں نے کام کرنا شروع کیا ہے تو یہاں کی سب سڑکیں بننا شروع ہوئیں، انہوں نے کہا کہ مچھلی کے کاروبار کرنے والوں کو یہ سڑکیں بہت سہولت فراہم کریں گی اور وہ بلا کسی تکلیف سے اپنا تجارتی سامان بیچ سکیں گے، اس علاقے میں مزید ترقیاتی کام ہونگے جس سے علاقے کی شکل تبدیل ہوگی، یہ کام کا سلسلہ جاری ہے جاری رہے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ کراچی بدل رہا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے، کراچی کے انفراسٹرکچر کو بہتر کرنا اولین ترجیح ہے، کراچی کے تمام علاقوں کو یکساں ترقی دینے پر یقین رکھتے ہیں، بلدیاتی اداروں کی کارکردگی کو بہتر کرنے کی بھر پورکوشش کررہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک ایک کارکن شہریوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے اور دلوں کو جوڑنا چاہتا ہے، ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ کراچی کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرنی ہے، انہوں نے کہا کہ شہر میں ترقیاتی عمل بھر پور طریقے سے جاری ہے، پچھلے دو تین ماہ سے ہم بجلی کے مسائل، واٹر مافیا، ڈھکن مافیا اور لینڈ مافیا سے لڑرہے ہیں، پانی کی چوری اسی وقت رک سکتی ہے جب اس میں ملوث مافیا کاخاتمہ کیا جائے اور ایسا انتظام کیا جائے کہ آئندہ کسی کو غیرقانونی کام کرنے کی جرأت نہ ہو۔