ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ریکارڈ فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ورلڈ کپ کے میچ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی ریکارڈ فتح پر پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا، عبداللہ شفیق اور محمد رضوان کی زبردست کارکردگی قابل ستائش ہے، ورلڈ کپ کے آئندہ مقابلوں میں قومی کرکٹ ٹیم کی جیت کے لئے دعاگو ہیں، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ جیتنے کی صلاحیت رکھتی ہے ٹیم کے تمام کھلاڑی مکمل جذبے کے ساتھ دیگر ٹیموں کا مقابلہ کر رہے ہیں ہم متحد ہو کر صف آراء ہوئے تو پاکستانی ٹیم کو ورلڈ کپ میں شکست دینا ناممکن ہوگا، انہوں نے کہا کہ پاکستانی ٹیم کو بولنگ، بیٹنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں سخت محنت کرنی ہے، موجودہ انٹرنیشنل کرکٹ میں ٹیکنیک کی بہت زیادہ اہمیت ہے اور ہر ملک اس پر توجہ دے رہا ہے، صلاحیت کے ساتھ عمدہ ٹیکنیک بھی ہو تو مخالف کو زیر کرنا آسان ہوجاتاہے ، امید ہے کہ پاکستانی ٹیم ایک بار پھر 1992ء کی تاریخ کو دہرا کر قوم کو ورلڈ کپ کا تحفہ دے