ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی ثابت کیا وہ ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے کم عمری میں ہی ثابت کیا وہ ملک کو مسائل سے نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعظم بنائیں گے، کراچی میں پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی،یہ بات انہوں نے مجید کالونی ملیر کے کارکن محمد ایوب کی جانب سے منعقدہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کی تقریب کے موقع پرکہی، اس موقع پر سینئر نائب صدر کراچی ڈویژن راجہ عبدالرزاق بلوچ، نائب صدر کراچی ڈویژن امان محسود، سینئر نائب صدر ضلع ملیر عدیل اختر شیخ، سیکرٹری اطلاعات ضلع ملیر میر عباس تالپور، ٹاؤن چیئرمین نظیر بھٹو، جان محمد بلوچ، مزمل شاہ اور یوسی صدر عمران بہاری بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آئندہ عام انتخابات میں ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔