میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے ہمیں سراہتے ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ کراچی والے ہمیں سراہتے ہیں کہ ہم ان کے مسائل حل کرنے کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،ہمیں اپنے گلی ،محلوں، پارکس اور شہر کو اون کرنا ہے، یہ شہر ہم سب کا ہے اسے ہم نے خوبصورت بنانا ہے، ہم نے بیواؤں اور مظلوموں کی زمینوں سے قبضہ چھڑوایا ، وہ لوگ کہتے ہیں ہم کراچی کی روشنیوں کو بحال کریں گے جن کے دور میں سانحہ 12 مئی رونما ہوا تھا، پیپلز پارٹی کی قیادت ون پوائنٹ ایجنڈے پر کام کر رہی ہے کہ شہر سے مافیا کا خاتمہ ہو، بلاول بھٹو،آصف ذرداری صاحب مسائل کے حل میں ہماری مدد کر رہے ہیں، یہ وہ تبدیلی ہے جس کو کراچی والے سراہتے ہیں ،یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز علیگڑھ سوسائٹی ، سیکٹر 5-B ، اسکیم 33 میںجام اکرام اللہ دھاریجو فیملی پارک، کھیل کے میدان ،جامع مسجد علی گڑھ روڈ اور مصطفی جامع مسجد روڈ سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے بعد کہی، اس موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی عہدیدار اور کارکنان بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہاں آنے کا مقصد یہ ہے کہ اس جگہ پر کچھ سال قبل قبضہ تھا ، پی پی کی حکومت نے چار سال قبل یہاں سے قبضہ ختم کرایا تھا،اس زمین میں قبضہ چھڑانے پر کچھ کردار میرا اور کچھ جام اکرام صاحب کا تھا،اس سوسائٹی کے لوگ تسلیم کرتے ہیں کہ اس سے قبضہ ختم کروا کر انہیں الاٹمنٹ ہم نے دلوایا،اس سوسائٹی کے مکین آج بھی ہماری خدمات کا اعتراف کرتے ہیں ،آج یہاں سے قبضہ ہٹنے کے بعد لوگوں نے یہاں رہنا شروع کر دیا ہے ،مساجد اور پارک اس سوسائٹی میں بن رہے ہیں ،ہم نے کے ڈی اے کی مدد سے اسکیم منظور کروائی اور یہاں سڑک بنوائی ،جب قبضہ ختم کروایا تو لوڈشیڈنگ کا مسئلہ تھا تو ہمارے پاس شکایت کی گئی، ہماری حکومت نے کے الیکٹرک سے بات کی تو لوڈشیڈنگ کم ہوگئی ہے، انہوں نے کہا کہ احسن آباد کی سڑک جس کا نام طارق غوری روڈ رکھا تھا وہ ہم نے بنوائی، یہاں آنے والی مین سڑک کی تعمیر سے 6 سوسائٹیز کے افراد مستفید ہوں گے ، میں چاہوں گا کہ اس طرح کی جو بھی جگہیں ہیں انہیں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت بنایا جائے ، میئر کراچی نے کہا کہ کراچی کی انتظامیہ مسائل حل کرنا چاہتی ہے ،ہم جب بھی بات کرتے ہیں تو کوئی مثبت کام کرتے ہیں،اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی کا ہے ،ہم نے جو آپریشن کیا ہائیڈرینٹ کے خلاف وہ نظر آرہا ہے، صنعتی علاقوں میں جو پانی چوری ہورہا تھا اس نیٹ ورک کو بھی توڑ رہے ہیں،واٹر کارپوریشن جب آپریشن کرتی ہے تو منتخب نمائندے اور کے ایم سی کا عملہ بھی موجود ہوتا ہے،انہوں نے کہا کہ فیملی پارک علاقہ مکینوں کے لئے بڑی سہولت ہے، شہری اس سہولت سے استفادہ کریں اور پارک کی دیکھ بھال بھی کریں، انہوں نے کہا کہ روٹی،کپڑا اور مکان ہماری سیاسی جماعت کا منشور ہے ،آخری بار میں نے 2015 میں وکالت کی تھی ان کا مقدمہ جیتا تھا ،ہم خدمت کی سیاست پر یقین رکھتے ہیں،کراچی کی انتظامیہ کراچی کے مسائل حل کرنے کے لیے سنجیدہ ہے ،ہم جب آپ کے ساتھ گفتگو کرتے ہیں کسی مثبت چیز کے حوالے سے کرتے ہیں ،اس شہر کا سب سے بڑا مسئلہ پانی ہے ،پچھلے دنوں میں واٹر ہائیڈرنٹس مافیا کیخلاف جو کارروائی کی ہے وہ نظر آ رہی ہے ،آفیشل ہائیڈرنٹس پر میٹر لگائے جا رہے ہیں ،سب سوائل کی آڑ میں صنعتی علاقوں میں چوری ہونے والے پانی کے نیٹ ورک کو توڑ رہے ہیں،آفیشل ہائیڈرنٹس کے سسٹم کو تاریخ میں پہلی بار ٹریک کیا جا رہا ہے ،واٹر کارپوریشن کی انتظامیہ جب کارروائی کرنے کہیں جاتی ہے تو ٹاؤن چیئرمین اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بھی انکے ساتھ ہوتے ہیںہم نے جو قانون سازی کی ہے اس ہمیں فائدہ ہو رہا ہے ، نگراں وزیر بلدیات اور میرے بیانیے میں فرق ہے وہ میرے بڑے ہیں ، میں ایک سیاسی میئر ہوں،کل جس سڑک کا انہوں نے فیتا کاٹا اس کا سنگ بنیاد ہم نے رکھا تھا ، فیتا کوئی بھی کاٹے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ہم کام کرنے آئے ہیں ،ڈسٹرکٹ سینٹرل میں جماعت اسلامی کے بلدیاتی نمائندے ہیں پرفارمنس آپ کے سامنے ہے۔