Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب سے سوئٹز ر لینڈ کے سفیر H.E. Mr. George Steiner نے جمعرات کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی

میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب سے سوئٹز ر لینڈ کے سفیر H.E. Mr. George Steiner نے جمعرات کے روز صدر دفتر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے سوئٹز ر لینڈ کے سفیر کو کراچی میں بلدیاتی نظام کے حوالے سے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں تین سطحی بلدیاتی نظام نافذ ہے ،بلدیہ عظمیٰ کراچی سب سے بڑا بلدیاتی ادارہ ہے جس کی ذمہ داری شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہے،میئر کراچی نے کہا کہ کراچی میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں خاص طور پر ساحلی علاقوں کو ترقی دی جاسکتی ہے،کراچی کے قریب دو خوبصورت آئی لینڈ ہیں جنہیں ترقی دے کر تفریحی مقامات میں تبدیل کیا جا سکتا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس سلسلے میں سرمایہ کاروں کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی آمد پر سوئٹز ر لینڈ کے سفیر کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ کراچی کی شہری انتظامیہ بنیادی انفراسٹرکچر کو ترقی دینے کے لیے متعدد اقدامات کررہی ہے اور مختلف ترقیاتی منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے ، کراچی کے پارکس کھیل کے میدان ، سڑکیں اور برساتی نالے بہتر بنائے جا رہے ہیں اور مؤثر حکمت عملی کے تحت کراچی کو ترقی دی جارہی ہے ، انہوں نے کہا کہ کراچی پاکستان کا کمرشل حب اور سب سے بڑ اشہر ہے جسے اس خطے میں اپنے محل وقوع کی بنیاد پر خاص اہمیت حاصل ہے ، کراچی صنعت و تجارت کا مرکز ہے اور اسے ترقی دینے کا مقصد ملک کی معیشت کو مستحکم کرنا ہے ، سوئٹز ر لینڈ کے سفیر نے کہا کہ شہری سہولیات کے حوالے سے کراچی میں ہونے والے کاموں کے ثمرات یہاں کے شہریوں کو حاصل ہونگے ، انہوں نے شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے ہونے والی کوششوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔