ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ملیر اور کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ملیر اور کورنگی میں جاری ترقیاتی کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جاسکے، متعلقہ اضلاع کے چیف انجینئر کام کی جگہوں کا دورہ کریں اور رکاوٹوں کو دور کریں، ملیر ،جعفر طیار سوسائٹی ، کیٹل کالونی اور مظفر آباد میں سڑکوں کے تعمیراتی کام جلد مکمل کئے جائیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اپنے زیرانتظام مرکزی سڑکوں کی دیکھ بھال کے لئے ذمہ دار ہے جبکہ ٹائون انتظامیہ اندرونی سڑکوں کی مرمت کو یقینی بنائے، یہ بات انہوں نے محکمہ انجینئرنگ کے افسران کے ساتھ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیف انجینئر ملیر نصر اللہ میمن، زون ٹو کے چیف سہیل احمد اور دیگر افسران بھی موجود تھے، اجلاس کے دوران ڈپٹی میئر کراچی کو شہر کے مختلف اضلاع میں کئے جانے والے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے ہدایت کی کہ تمام کاموں کو بلاتاخیر مکمل کیا جائے اور افسران ان کاموں کی رپورٹ پیش کریں جنہیں مکمل کیا جا چکاہے۔