Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کا روشن مستقبل ہے، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری پاکستان کو معاشی مشکلات سے نکالیں گے،آج کے دن چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے عہد وفا کرتے ہیںاور ان کی درازی عمر کے لئے دعاگو ہیں، اللہ تعالیٰ بلاول بھٹو کو اچھی صحت اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے، ’’تم سلامت رہو ہزار برس۔ ہر برس کے ہوں دن پچاس ہزار ‘‘،یہ بات انہوں نے بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی 35 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد ہونے والی تقریب میں کہی، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میئر کراچی کے نمائندہ برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی، نجمی عالم، دل محمد، پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے پیپلز یونٹی کے عہدیداراور دیگر افراد بھی موجود تھے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب اور ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلاول بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹااورمیئر کراچی نے تقریب میں موجود تمام افراد کو اپنے ہاتھ سے کیک کھلایا، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کی سالگرہ پر اپنے پیغام میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آج 21 ستمبر کو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری صاحب کی سالگرہ ہے ، ہم تمام کارکنان اور عہدیداران کی طرف سے بلاول صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ، ایک تاریخی بات ہے کہ آج بلاول صاحب کی کے ایم سی میں حکومت ہے اور کراچی میں حکومت ہے، اس تاریخی کانفرنس میں ہم جیالوں نے بلاول صاحب کی سالگرہ کا کیک کاٹا ہے اور ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ بلاول صاحب کو تمام خوشیاں نصب کرے اور آنے والا سال بلاول صاحب ان کی فیملی اور ان کے تمام رفقاء اور پوری قوم کے لئے مزید بہتر بنائے، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں ہم سب اپنے ملک ، صوبے اور شہر کی بہتری کے لئے پرعزم ہیں اور جو بھی صلاحیتیں ہمارے پاس ہیں ان سے کام لے کر پیپلزپارٹی کے پرچم تلے اہلیان وطن سے وفا کے دیپ روشن رکھیں گے، بلاول بھٹو زرداری نے ترقی و خوشحالی کے لئے جو روڈمیپ ہمیں دیا ہے اسے آگے لے کر چلیں گے اور ملک و قوم کے بہتر مستقبل کے لئے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔