Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،تمام منتخب بلدیاتی نمائندے اور کارکنان رات دن محنت کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ شہریوں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے،تمام منتخب بلدیاتی نمائندے اور کارکنان رات دن محنت کرکے شہریوں کو سہولت فراہم کررہے ہیں، پاکستان پیپلز پارٹی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ریٹائرڈ پنشنرز کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں، یہ بات انہوں نے پیر کے روز اپنے دفتر میں شہریوں سے ملاقات اور ان کے مسائل سننے کے موقع پر کہی، اس موقع پر چیئرمین گڈاپ ٹائون میر عباس تالپور، وائس چیئرمین سمیت دیگر منتخب نمائندے بھی موجود تھے، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور معاشی حب ہے اس کے مسائل بھی اسی طرح بہت زیادہ ہیں جس کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کر رہے ہیں تاکہ شہریوں کو آسانی ہو، انہوں نے کہا کہ کراچی چونکہ بڑی آبادی کا شہر ہے اس لیے یہاں بے شمار مسائل موجود ہیں،پانی، سیوریج، اسٹریٹ لائٹس، سڑکوں کی استرکاری اور دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کا معیار زندگی بہتر ہو