Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی گورننگ باڈی کا اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا

کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی گورننگ باڈی کا اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں کے آئی ایچ ڈی سے متعلق مختلف انتظامی و دیگر امور پر غور کیا گیا، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں نرسنگ اسکول کے قیام کے مقاصد کے لیے موجودہ لیکن غیراستعمال شدہ ڈھانچے کو فوری طور پر فعال کیا جائے اور اس کو پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت چلایا جائے گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ نرسنگ اسکول لوگوں کو ہنر مند اور باعزت روزی کمانے کے قابل بنائے گا، انہوں نے اسپتال میں علاج کے لئے آنے والے مریضوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی پر زور دیا اور کہاکہ ضلع وسطی میں واقع کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز شہریوں کی بڑی تعداد کو امراض قلب کی تشخیص اور علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرتا ہے لہٰذا اسپتال کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کئے جائیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کی زیر نگرانی ایک کمیٹی قائم کی جو کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں مفت الاٹ کی گئی تین فارمیسی کی دکانوں کا کرایہ طے کرے گی اور ہر ماہ باقاعدہ سے ان تینوں دکانوں سے کرایہ وصول کیا جائے گا علاوہ ازیں یہ دکانیں جو بھی یوٹیلیٹی استعمال کریں گی ان کا سب میٹر لگا کر یوٹیلیٹی کی مد میں وصولی کی جائے گی۔