ڈپٹی میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مبارک قاضی کی مغفرت فرمائے
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلوچی زبان کے نامور ادیب و شاعر مبارک قاضی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مبارک قاضی کی بلوچی ادب کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، بلوچی زبان کے لئے مبارک قاضی کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، ڈپٹی میئر کراچی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مبارک قاضی کی مغفرت فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔