Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن پاک افواج کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت ہے-

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ چھ ستمبر کا دن پاک افواج کے عزم و ہمت اور بہادری کی علامت ہے، 6 ستمبر 1965 کو پاک فوج کے جوانوں اور بہادر افسران نے دشمن کو شکست فاش دی اور ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا۔یوم دفاع کے موقع پر ہم شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ وطن عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کے لئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، یوم دفاع پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ ملکی دفاع کو مضبوط تر بنانے کے لئے پاک افواج کا کردار مثالی ہے۔شہداء کی قربانیوں کو ہم قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، آج کے دن پوری قوم اس عزم کی تجدید کرتی ہے کہ چھ ستمبر 1965 کو دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے والے پاک فوج کے جوانوں کی عظیم قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے اور ملک کی ترقی و استحکام میں اپنے حصے کا کردار ادا کرتے رہیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ زندہ قوموں کا وطیرہ ہے کہ وہ اپنے محسنوں کو یاد رکھتی ہیں، ہمیں اپنی آزادی و خودمختاری دنیا کی ہر شے سے بڑھ کر عزیز ہے، آئندہ بھی اگر کسی جارحیت کا سامنا ہوا تو پوری قوم افواج پاکستان کے شانہ بشانہ اس کا بھرپورمقابلہ کرے گی۔