ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء نے جرأت و بہادری کے باب رقم کئے ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ 6 ستمبر 1965 کے شہداء نے جرأت و بہادری کے باب رقم کئے ان کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں-،اس دن پاک فوج نے وطن کی آزادی کا دفاع کیا، یوم دفاع اس عزم کے اظہار کا دن ہے کہ دفاع وطن سے قوم اور پاک فوج ہرگز غافل نہیں، دشمنان وطن کے لئے پیغام ہے کہ مسلح افواج کسی بھی جارحیت سے نمٹنے کی بھرپور رکھتے ہیں،یہ بات انہوں نے یوم دفاع کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کہی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ تحفظ آزادی اور مستحکم پاکستان کے لئے افواج پاکستان کا کردار بے مثالی اور قابل فخر ہے، 6 ستمبر کا دن واضع پیغام ہے کہ ہم ایک مضبوط قوم ہیں، آج کا دن یوم تجدید ہے کہ وطن کی سلامتی و بقاء کے لئے 6 ستمبر 1965 کے جذبے اور عزم کو ہمیشہ قائم رکھیں گے، پاک فوج نے وطن عزیز کو دشمنوں سے پاک کرنے کے لیے بے مثال قربانیاں دیں، دہشت گردی کے خاتمے میں افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، اس دن کے شہداء کی عظیم قربانیوں کو کبھی رائیگاں نہیں جانے دیں گے، 6 ستمبر کا دن پاک فوج کی بہادری و شجاعت کا مظہر ہے، شہداء کے قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔