Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ کے دفتر پہنچ گئے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی-

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ کے دفتر پہنچ گئے اور بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سیف الدین ایڈووکیٹ سے ملاقات کی، ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر برائے بلدیہ عظمیٰ کراچی سید نجمی عالم ، جنید مکاتی سمیت دیگر بھی موجود تھے، بلدیہ عظمیٰ کراچی میں قائد حزب اختلاف سید سیف الدین ایڈووکیٹ کا تعلق جماعت اسلامی سے ہے، ملاقات میں شہر کے مسائل اور ان کا موثر حل سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں بلدیہ عظمیٰ کراچی میں سیاسی روا داری کو فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ شہر کی تعمیر و ترقی کے لئے کے ایم سی میں حزب اختلاف کی جماعتیں بھی ہمارے ساتھ مل کر کام کریں، انہوں نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کا واضح پیغام ہے کہ کراچی ہم سب کا ہے اور کراچی کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا سب کی ذمہ داری ہے، سیاسی مخالفت شہر کی تعمیر و ترقی پر اثر انداز نہیں ہونی چاہئے، قبل ازیں کے ایم سی کونسل میں قائد حزب اختلاف سید سیف الدین ایڈووکیٹ نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس کے بعد ڈپٹی میئر کراچی قائد حزب اختلاف کو ساتھ لے کر ان کے کمرے میں گئے اور تزئین شدہ کمرہ برائے قائد حزب اختلاف ان کے حوالے کیا۔