میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بینرز لگانے اور پوسٹر لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے
میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ بینرز لگانے اور پوسٹر لگانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے، ہماری قیادت اور رہنماؤں کیخلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے، ہمیں ڈھکن سوچ کو ختم کرنا ہو گا، بلاول بھٹو کی ہدایت ہے کہ تمام مافیاز کے آگے کھڑا ہونا ہے، ہم سب متحد ہو کر پاکستان کا دفاع کریں تو کوئی اسے میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکے گا، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اپنی بیٹی کو آگے بڑھایا، عورت کے اندر ہم سے زیادہ تحمل اور برداشت ہوتی ہے، لیاری ٹاؤن کی جانب سیگرلز سائیکلنگ پریڈ کا انعقاد خوش آئند ہے، یہ بات انہوں نے اتوار کے روز ٹاؤن میونسپل کارپوریشن لیاری کے زیر اہتمام یوم دفاع پاکستان کی مناسبت سے منعقد ہونے والی گرلز سائیکلنگ پریڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے لیاری گیٹ پر گرلز سائیکلنگ پریڈ کا افتتاح کیا، اس موقع پر لیاری ٹاؤن کے چیئرمن ناصر کریم، میونسپل کمشنر لیاری ٹاؤن حماد این ڈی خان، پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جنوبی کے صدر خلیل ہوت، جنرل سیکریٹری کرم اللہ وقاصی، اسلم سموں، ای سی منتھا اور دیگر بھی موجود تھے، میئرکراچی نے گرلز سائیکلنگ پریڈ کا افتتاح کیا اور پریڈ کے شرکاء کے ساتھ سائیکل بھی چلائی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میئرکراچی نے کہا کہ یہ ایونٹ ہمارے معاشرے کے مثبت پہلو کو اجاگر کرتا ہے، اس لحاظ سے یہ منفرد ہے، کراچی میں اسپورٹس کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے، اس شہر میں سب کچھ ہے، مگر بد قسمتی سے بعض عناصر منفی باتیں اور منفی پرپیگنڈہ کرتے ہیں، ہمیں ان تما م مافیاز کے سامنے کھڑا ہونا ہے اور ان سے معافی دلانی ہے، انہوں نے کہا کہ میں بحیثیت ایک ادنیٰ سیاسی کارکن ہونے کے ناطے جسے پاکستان پیپلز پارٹی نے اتنی عزت دی کہ وہ آج کراچی کا میئر ہے بار بار یہ بات کہتا ہوں کہ ہم نے اس شہر کی صحیح برانڈنگ نہیں کی، اس شہر میں کیا نہیں ہے، کون سا ٹیلنٹ ہے جو یہاں نہیں ہے یہاں سب کچھ ہے لیکن بدقسمتی سے ہم نے اس ٹیلنٹ سے فائدہ اٹھانے کے بجائے منفی پروپیگنڈا کرنیوالوں کیسامنیگھٹنیٹیک دئیے، میں اس تمام تر پروپیگنڈے کی مذمت کرتا ہوں، مواچھ گوٹھ اور ملیر والے دونوں واقعات بد قسمت ہیں، مرتضیٰ وہاب نے ان علاقوں میں جا کر ڈھکن نہیں چرائے، کیونکہ ہم سمیت کسی سیاسی جماعت کا کارکن نہیں چاہتا کہ کسی ماں کا بچہ گٹر میں گرے،کل پی ٹی آئی کا شاہ فیصل کالونی کا چیئرمین سی او ڈی آیا اور گٹر کے ڈھکن اور رنگ لے کر گیا، کچھ شر پسند عناصر اور پوڈری ڈھکن چوری کر رہے ہیں، جو لوگ منفی باتیں کرتے ہیں ان کی تصویریں یہاں بھی لگی ہوئی ہیں، یہاں کا ٹاؤن چیئرمین میری پیپلزپارٹی کا جیالہ ہے، لوگوں کے دلوں میں تیر ہے بے نظیر ہے، آج کا یہ ایونٹ بڑی اچھی کوشش ہے لیاری ٹاؤن کی جانب سے، ہماری آنے والی نسلوں کو یہ مائیں بہنیں پروان چڑھاتی ہیں، بچیوں کو با اختیار بنانے کے لیے ہم اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، لیاری کے لوگ کہتے ہیں بیٹی تم کسی سے کم نہیں ہو تم دنیا کا مقابلہ کر سکتی ہو، میئرکراچی نے کہا کہ میں جب بڑا ہو رہا تھا تو لیاری کھیلوں سے متعلق بہت اہم سمجھا جاتا تھا مجھے آج بھی اچھی طرح یاد ہے کہ 1988 کے سیول اولمپکس میں جب ہماری ہاکی ٹیم ہار گئی تھی اس وقت لیاری کے ایک آدمی، ایک مرد مجاہد حسین شاہ نے باکسنگ میں برونز میڈل جیت کر وہاں پاکستان کا پرچم بلند کیا، موجودہ ٹاؤن چیئرمین ناصر کریم بلوچ بھی پاکستان کی یوتھ فٹبال ٹیم کا حصہ تھے، انہوں نے کہا کہ لیاری میں سڑکوں کو بہتر کرنے سے متعلق ہم نے اقدامات اٹھائے، میں چاہتا ہوں کیماڑی ضلع اور لیاری کے بیچ کا حصہ خوبصورت بنائیں، ککری گراؤنڈ بلاول صاحب نے بنا کر دیا ہے لیاری کی عوام کو، ککری گراؤنڈ بین الاقوامی طرز کا بنایا گیا ہے، لیاری میں کے ایم سی کی مدد سے کرکٹ کھیلنے کے لیے بیٹنگ پچز بنائیں گے، لیاری کی تمام دیواروں کو رنگوں سے بھریں گے، انہوں نے کہا کہ لیاری میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ہمیں اس ٹیلنٹ کو اجاگر کرنا ہے، لیاری نے کئی نامور اسپورٹس مین پیدا کئے ہیں، یہاں نوجوانوں میں جمناسٹک، فٹ بال کا کریز ہے، لیاری میں پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت نے اسپورٹس کمپلیکس سمیت کئی منصوبے بنائے، پیپلزپارٹی کی قیادت نے لیاری کو ہمیشہ اپنی ترجیحات میں شامل کیا، عنقریب آل کراچی فٹبال ٹورنامنٹ منعقد کرینگے جس میں کراچی کے مختلف علاقوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی.