ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے لیاری یونین کونسل کے نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے لیاری یونین کونسل کے نمائندوں کے ایک وفد نے ملاقات کی اور انہیں اپنے علاقے کے مختلف مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد کو بتایا کہ لیاری کے علاقے میں موجود بیشتر گٹروں پر ڈھکن نہیں ہیں اور سیوریج کی مین لائن کی حالت کافی مخدوش ہے جس پر ڈپٹی میئر کراچی نے فوری احکامات جاری کیے اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان مسائل کو فوری حل کیا جائے، اس موقع پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں پیپلز پارٹی کے ترجمان کرم اللہ وقاصی، چیئرمین ماڑی پور ٹائون ہمایوں محمد خان، لیاری یونین کونسل کے چیئرمین زین العابدین، وائس چیئرمین محمد حسن کچھی، غلام مصطفی سوڈا، غلام عباس (یوسی 6) اور الیاس بھی موجود تھے۔