04-06-2025
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیر انتظام نماز عیدالاضحی گلشن جناح (پولو گراؤنڈ) میں ادا کی جائے گی۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کے زیراہتمام نماز عید الاضحی کا سب سے بڑا اجتماع گلشن جناح(پولوگراؤنڈ) میں منعقد ہوگا جس کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، نماز عید صبح 8 بجے ادا کی جائے گی اور یہ اجتماع 1958ء سے تسلسل کے ساتھ اسی مقام پر منعقد ہو رہا ہے جو کہ شہر کا سب سے بڑا عید اجتماع تصور کیا جاتا ہے، اس موقع پر بہترین انتظامات کئے جائیں گے تاکہ نمازیوں کو ہرممکن سہولت میسر ہو، اس عظیم اجتماع میں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر سلمان عبداللہ مراد، اسلامی ممالک کے سفارتکار، وفاقی و صوبائی وزراء، ممبران قومی و صوبائی اسمبلی، منتخب عوامی نمائندے، اعلیٰ سرکاری افسران اور معززین شہر کی ایک بڑی تعداد یہاں نماز عید ادا کرے گی، عید کی نماز کے انتظامات میں داخلی و خارجی راستوں کی تزئین، وضو کی سہولت، جراثیم کش ادویات اور خوشبو کا اسپرے، صفائی اور سیکورٹی کے خصوصی انتظامات کئے جائیں گے، یہ تمام اقدامات میئر کراچی کی خصوصی ہدایات پر عمل میں لائے جارہے ہیں تاکہ شہری خوش اسلوبی سے نماز عید ادا کرسکیں