Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

28-05-2025

یومِ تکبیر ہمارے لیے عزم، استقامت اور قربانی کی علامت ہے۔ میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب

میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ آج 28 مئی پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا دن ہے، پاکستان کے دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے میں شہید ذوالفقار علی بھٹو کا خواب آج کے دن پورا ہوا تھا، ہمسایہ ملک کی اجارہ داری ختم کرنے کے لئے یہ اقدام اٹھایا گیا تھا ، وہ تمام لوگ جنہوں نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے میں کردار ادا کیا انہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں ، اس ریلی میں لوگ بڑی تعداد میں موجود ہیں ان کا جوش و جذبہ دیکھا جا سکتا ہے ، ہماری افواج نے مودی کو بتایا کہ وہ اس ملک کا کچھ بگاڑ نہیں سکتا ، مودی کو تقویت یہ ملی اس نے سوچا میں گجرات اور کشمیر پر ظلم کرتا ہوں تو پاکستان پر بھی کر سکتا ہوں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے فریئر ہال میں یوم تکبیر کی مناسبت سے منعقدہ ریلی میں شرکت کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد، میونسپل کمشنر افضل زیدی، ممتاز احمد تنولی، مختلف یونین کونسلز کے منتخب نمائندے، کے ایم سی کے افسران و ملازمین،مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنما اور عوام کی بڑی موجود تھی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ دن دشمن کو واضح پیغام دیتا ہے کہ پاکستان اپنے دفاع کے لیے تیار ہے، یومِ تکبیر ہمارے لیے عزم، استقامت اور قربانی کی علامت ہے، یہاں پر لوگوں کا مجمع بتا رہا ہے پاکستان ہے تو ہم ہیں، ان تمام لوگوں کا ممنون و مشکور ہوں جنہوں نے کردار ادا کیا، پاکستان دنیا کا ساتواں اور مسلم دنیا کا پہلا ایٹمی طاقت بن گیا ہے، اس دن کا نام ''یومِ تکبیر'' رکھا گیا، جو ''اللہ اکبر'' کی گونج کی علامت ہے، یہ دن قومی خودمختاری، دفاع اور وقار کی علامت سمجھا جاتا ہے، پاکستان کے سائنسدانوں کا کردار قابلِ فخر ہے، یہ دن قوم میں حب الوطنی اور قومی حمیت کو اجاگر کرتا ہے، یومِ تکبیر ہمیں قومی اتحاد اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ جب کسی نے پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی کوشش کی پاک فوج نے جواب دیا، پاک افواج نے کہا تم ایک کرو گے ہم پچاس کرینگے،اللہ تعالیٰ اس ملک کو بری نظروں سے محفوظ رکھے حاسدوں کے حسدسے محفوظ رکھے، مودی سے متعلق قصائی کے نعرے لگ رہے تھے ، عید الاضحی کا سیزن ہے قصائی بھائی ناراض ہو جائیں گے کہ ہمیں بھارت کے مودی سے نہ جوڑو، انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارتی جارحیت سے نہیں ڈرتا اس ویژن کی تکمیل کا دن ہے، ہماری افواج بہادر ہے اور قوم متحد ہے، ہم اس ملک کی مٹی کو اپنا گھر سمجھتے ہیں، نعرہ ایک ہی ہونا چاہیے پاکستان زندہ باد۔