Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

17-05-2025

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اجلاس، اجلاس میں ماسٹر پلان 2050 اور پانی چوری کی روک تھام سے متعلق اہم فیصلے

)کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس میئر کراچی و چیئرمین واٹر کارپوریشن بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کمشنر کراچی سید حسن نقوی ڈاکٹر سروش لودھی عبد الکبیر قاضی تنزیل پیرزادہ ظفر سوبانی سی ای او واٹر کارپوریشن احمد علی صدیقی اور سی او او انجینئر اسد اللہ خان سمیت بورڈ کے دیگر اراکین نے شرکت کی ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اجلاس میں گزشتہ نویں بورڈ اجلاس کے منٹس کی توثیق کی گئی جبکہ دسویں اجلاس میں مختلف اہم ایجنڈا آئٹمز کی منظوری دی گئی اجلاس میں ماسٹر پلان 2050 پر تفصیلی غور کرکے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا گیا میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے ہدایت دی کہ ماسٹر پلان 2050 پر تیزی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے تاکہ کراچی کے شہریوں کو مستقبل میں پانی اور نکاسی آب کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں اس موقع پر پانی کی چوری کے مسئلے کے حل کے لیے متعلقہ قانون میں ممکنہ ترامیم پر بھی غور کیا گیا واٹر کارپوریشن بورڈ نے اس ضمن میں سندھ حکومت کو باضابطہ درخواست دینے کی منظوری دی تاکہ قانون میں ترمیم کے بعد واٹر کارپوریشن کو پانی چوری میں ملوث افراد کی جائیدادیں ضبط کرنے کا مکمل قانونی اختیار حاصل ہو سکے اجلاس میں ادارے کی تنظیمی مضبوطی کے لیے اہم تقرریوں کی منظوری بھی دی گئی ترجمان کے مطابق محمد عمار خان کو چیف فنانشل آفیسر جمشید رضا کو چیف ہیومن ریسورس آفیسر نوید افضال کو چیف اسٹریٹیجی آفیسر اور سعادت انور کو چیف انفارمیشن ٹیکنالوجی آفیسر کی مقرری کی منظوری دی گئی۔