07-05-2025
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت کا پاکستانی شہریوں پر حملہ بزدلانہ عمل ہے، پاک افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا، پاکستانی قوم ایک ہے اور بھارت کی بُزدلانہ کارروائیوں کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے ہمیشہ تیار ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی پریس کلب پر پاک فوج سے اظہار یکجہتی کے لیے نکالی گئی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، بلدیاتی منتخب نمائندے، یوسی چیئرمین، کے ایم کے افسران و ملازمین کی بڑی تعداد بھی ان کے ہمراہ تھی، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ بھارتی حملوں میں بے گناہ شہریوں کی شہادتوں پر اظہار افسوس کرتا ہوں، پوری قوم کے حوصلے بلند ہیں اور عوام پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، کراچی کے شہری بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں، آزاد کشمیر اور پاکستان پر بھارت کے بزدلانہ حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، بھارتی حملے میں شہید ہونے والوں کے خون کے ہر قطرے کا بدلہ لیا جائے گا، بھارتی جارحیت پر پاک فوج کے بھر پور جواب پر ہمارے سر فخر سے بلند ہیں، بھارت ہمیں کمزور نہ سمجھے، پاکستان بھر پور جواب دے گا،بھارت نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کیا، بھارت نے پاکستانی قوم کو للکارا ہے اس کی غلط فہمی دورکردیںگے۔