Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

25-04-2025

-میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران مشہور اور ترقی یافتہ شہر شنگھائی کے اربن پلاننگ آفس کا دورہ کیا جہاں چینی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اپنے سرکاری دورہ چین کے دوران مشہور اور ترقی یافتہ شہر شنگھائی کے اربن پلاننگ آفس کا دورہ کیا جہاں چینی حکام نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا اور شنگھائی کے جدید شہری نظام اور مستقبل کی منصوبہ بندی پر تفصیلی بریفنگ دی، میئر کراچی نے شنگھائی کے منصوبہ بندی کے نظام کو سراہا اور شہر کی ترقی میں نظر آنے والی کارکردگی اور جدت کی تعریف کی، میونسپل کمشنر ایس ایم افضل زیدی (PAS)، مشیر مالیات کے ایم سی گلزار علی ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر کلچر و اسپورٹس مہدی مالوف بھی اس دورے میں میئر کراچی کے ہمراہ ہیں،میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے معلومات کے تبادلے کی اہمیت پر زور دیا اور کراچی میں بھی شہری منصوبہ بندی کے ایسے ماڈلز اپنانے میں دلچسپی ظاہر کی تاکہ شہر کی انتظامی کارکردگی کو بہتر بنایا جا سکے، انہوں نے کہا کہ چین کے شہر شنگھائی کا دورہ ایک تعمیری قدم ہے جو کراچی کے لیے پائیدار، محفوظ اور موثر اربن سہولیات کی فراہمی کی جانب اہم پیشرفت ثابت ہوگا، انہوں نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور مربوط نظام کراچی کے شہریوں کی مشکلات کو کم کرنے میں مددگار ہو سکتے ہیں، اس دورے میں شنگھائی میں اربن پلاننگ کے حوالے سے جدید انفراسٹرکچر اور دیگر ماڈلز کے بارے میں میئر کراچی کو بریفنگ دی گئی، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ یہ دورہ شہری منصوبہ بندی اور اسمارٹ سٹی ڈویلپمنٹ کے شعبے میں کراچی اور شنگھائی کے درمیان مستقبل میں تعاون کی صلاحیت کو اجاگر کرتا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شنگھائی کے اس دورے نے کراچی انتظامیہ کو ایک نیا وژن فراہم کیا ہے جس کی روشنی میں میونسپل ادارے اپنی حکمت عملی پر نظر ثانی کریں گے، شہریوں کو بہتر سفر کی سہولیات دینا اب صرف ایک خواب نہیں بلکہ ایک حقیقت کی شکل اختیار کرے گا، میئر کراچی کا یہ اقدام شہر کی ترقی کی سمت میں ایک مثبت اور دور رس قدم ہے جس سے نہ صرف شہریوں کی روزمرہ زندگی میں بہتری آئے گی بلکہ کراچی کی عالمی سطح پر ساکھ بھی بہتر ہوگی، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ یہ دورہ اس بات کا ثبوت ہے کہ خلوص نیت، ویژن اور عملی اقدامات کے ذریعے شہر کی تقدیر بدلی جا سکتی ہے۔