Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

18-04-2025

میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن سے منتخب رکن عامر بھاشانی (عامر بھٹو) کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر بھاشانی ایک مخلص اور محنتی عوامی نمائندے تھے-

میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن سے منتخب رکن عامر بھاشانی (عامر بھٹو) کے المناک اور ناگہانی انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ عامر بھاشانی ایک مخلص اور محنتی عوامی نمائندے تھے- جنہوں نے اپنی کمیونٹی کی خدمت انتہائی دیانتداری اور لگن سے کی، میئر کراچی نے کہا کہ ان کی اورنگی ٹاؤن کی ترقی و فلاح کے لیے کی گئی خدمات اور بلدیاتی معاملات میں ان کے فعال کردار کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور ان کی قدر کی جائے گی، ہم اس سفاکانہ واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فوری کارروائی کریں اور اس گھناؤنے جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں، ایک عوامی نمائندے کا اس طرح سے جانا نہ صرف ان کے اہل خانہ اور ساتھیوں کے لیے ایک ذاتی سانحہ ہے بلکہ یہ پورے شہر اور جمہوریت کے لیے بھی ایک بہت بڑا نقصان ہے، میئر کراچی بیر سٹر مرتضیٰ وہاب نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہل خانہ کو یہ ناقابل تلافی صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔ بعدازاں میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اورنگی ٹاؤن سے منتخب رکن عامر بھٹوکے جنازے میں شرکت کی اور انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے رکن عامر بھٹو کی نمازِ جنازہ میں وزیر بلدیات، کونسل اراکین، لیڈر آف اپوزیشن اور دیگر شخصیات بھی شریک تھے۔