Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

17-04-2025

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مون سون سے قبل شہر کے 45 اہم نالوں کی صفائی اور بحالی کی ایک وسیع مہم کا آغاز کر دیا ہے

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بلدیہ عظمیٰ کراچی نے مون سون سے قبل کی تیاریوں کے تحت شہر کے 45 اہم نالوں کی صفائی اور بحالی کی ایک وسیع مہم کا آغاز کر دیا ہے۔مہم کا آغاز سولجر بازار نالہ، شیرشاہ نالہ، ہارون آباد نالہ، اورنگی ٹاؤن نالہ اور گجر نالہ سے کیا گیا ہے، جہاں نالوں کی چینلائزیشن، ڈی گریڈنگ اور چمکانے (اسپارکلنگ) کا کام جاری ہے تاکہ نکاسی آب کو بہتر بنایا جا سکے اور رکاوٹوں کا مؤثر طور پر خاتمہ ہو،یہ بروقت اقدام شہری انفراسٹرکچر کے تحفظ، ممکنہ اربن فلڈنگ سے بچاؤ اور بارشوں کے دوران موثر نکاسی آب کو یقینی بنانے کے لیے کیا جا رہا ہے، کے ایم سی کی ٹیمیں متحرک ہیں اور کام کی پیشرفت کی سخت نگرانی کی جا رہی ہے، میئر کراچی نے کہا کہ یہ مہم عوامی فلاح، موثر بلدیاتی خدمات کی فراہمی اور شہری تحفظ کے لیے حکومتی سنجیدگی کا مظہر ہے۔