16-04-2025
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی-
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ پر مشتمل جماعت اسلامی کے وفد نے ان کے دفتر میں ملاقات کی اور مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا، اجلاس میں سٹی کونسل میں پارلیمانی لیڈر کرم اللہ وقاصی، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان ،یوسی چیئرمین نعمان اور دیگر اراکین بھی موجود تھے، ملاقات میں ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے آئندہ ہونے والے اجلاس پر تبادلہ خیال کیا اور اجلاس مل جل کر باہمی مشاورت سے چلنے پر اتفاق کیا گیا، ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ بلدیاتی خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں، سٹی کونسل میں اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ نے آئندہ ہونے والے اجلاس میں بلدیہ عظمیٰ کراچی اور شہر سے متعلق تجاویز پیش کیں جس پر ڈپٹی میئر کراچی نے یقین دہانی کرائی کہ تجاویزپر غور و خوص کرکے ان پر عملی اقدامات کئے جائیں گے۔