Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

09-04-2025

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما تاج حیدر کے انتقال پر ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سینیٹر تاج حیدر نے پاکستان پیپلز پارٹی اور جمہوریت کیلئے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، سینیٹر تاج حیدر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اور وفادار ساتھی تھے، پاکستان پیپلز پارٹی کی خدمت کیلئے سینیٹر تاج حیدر نے اپنی پوری زندگی وقف کردی تھی، سینیٹر تاج حیدر کا انتقال نہ صرف پیپلز پارٹی بلکہ ملکی سیاست کا نقصان ہے، ان کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا ہے، مرحوم کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ سینیٹر تاج حیدر تخلیقی ذہن کے مالک، تہذیب او رشائستگی کا پیکر تھے، ان کی خدمات دہائیوں پر محیط ہیں، انہوں نے سیاسی ، سماجی اور ادبی خدمات سر انجام دی ہیں، سینیٹر تاج حیدر سیاست بالخصوص پیپلز پارٹی میں شعور اور علم و دانش کی شناخت تھے، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ مرحوم کی مغفرت اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔