Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

29-03-2025

کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کورنگی میں لگنے والی خطرناک آگ پر مشترکہ پریس کانفرنس

کمشنر کراچی سید حسن نقوی اور میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کورنگی میں لگنے والی خطرناک آگ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ کل رات سوا دو بجے آگ لگی تھی، جب وہاں فائر بریگیڈ اور دیگر ادارے پہنچے تو پتا چلا کہ آگ پلاٹ پر انڈر گرائونڈ لگی ہے، جب آگ میں گیس مکس ہوئی تو مزید آگ نکلی، آگ لگنے سے 100 میٹر کا ایریا متاثر ہوا ہے، آگ کے شعلے اب بھی موجود ہیں، آتشزدگی کے مقام پر کوئی آبادی نہیں خالی پلاٹ ہے، تمام ادارے مل کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کررہے ہیں، اس موقع پر مینجمنٹ ڈائریکٹر پاکستان ریفائنری زاہد میر نے بتایا کہ آگ لگنے کے مقام پر آئل ریفائنری بہت قریب ہے، یہ شیلو گیس لگ رہی ہے اس ایریا میں ایسی گیس موجود ہے، پہلے بھی یہاں ایسے واقعات ہوچکے ہیں، انہوں نے مزید بتایا کہ ایک سے 3 ہفتے کے دوران یہ گیس ختم ہوتی ہے، اس گیس کو کچھ دن مانیٹر کرنے کی ضرورت ہے، پورے علاقے کو محفوظ کرلیا گیا ہے، ان شاء اللہ یہ معاملہ کچھ دنوں میں ٹھیک ہو جائے گا، میئر کراچی نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیم گیس کو کیمیکلی آئڈنٹیفی کر رہی ہے ، عوام کو پینک ہونے یا کرنے کی کوئی ضرورت نہیںہے، انہوں نے کہا کہ انفراسٹرکچر کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے، ہم کل سے لیکر آج تک حالات کو مونیٹر کر رہے ہیں، گیس کے سورس کو دیکھنے کی ضرورت ہے، ناکامی کا تاثر بالکل غلط ہے، میئر کراچی نے کہا کہ میں عملاً وہاں موجودہوں،بلدیہ عظمیٰ کراچی کی فائربریگیڈ آگ کے مقام پر موجود ہے، فائر برگیڈ آگ کو کنٹرول کر رہی ہے 8 گاڑیاں موقع پر موجود ہیں، میڈیا کو بھی احتیاط کی ضرورت ہے، میں لوگوں سے گزارش کرونگا وہاں نا جائیںغیر ضروری طور پر اس ایریا میں موومنٹ نا کریں۔