Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

23-03-2025

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنے وعدے پورے کریں، ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے-

میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اپنے وعدے پورے کریں، ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کرے، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا جوابی خط موصول ہوگیا ہے جلد جواب دوں گا، اولڈ سٹی ایریا کے علاقوں کو مزید ترقی دیں گے، یھاں کے بلدیاتی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے، کراچی کا اولڈ سٹی ایریا کراچی کی بنیاد ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے مچھی میانی مارکیٹ کے اطراف میں کئے گئے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد،، پیپلز پارٹی کے رہنماء جاوید ناگوری،ڈائریکٹر جنرل ورکس طارق مغل منتخب بلدیاتی نمائندے اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماء بھی اس موقع پر موجود تھے، میئر کراچی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس علاقے کا سب سے بڑا مسئلہ سیوریج کا تھا جسے حل کردیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سحر و افطار کی پارٹیوں سے نکل کر شہر کا دورہ کریں اور مسائل کو دیکھیں، انہوں نے کہا کہ وفاق کی نمائندے کی حیثیت سے جو 100 ارب روپے دلوانے کا جو وعدہ کیا ہے مجھے امید ہے کہ وہ پورا کریں گے،انہوں نے کہا کہ کراچی، حیدرآباد، اور سکھر موٹر وے کی بہتری کے لیے کام کریں گے، ایم کیو ایم بلدیاتی اختیارات کے حوالے سے اپنی پالیسی واضح کریں،ایم کیو ایم پہلے نچلی سطح پر کام کرنے کی حامی تھی، مگر اب وہ کہتی ہے کہ کے ایم سی کے بجائے پی آئی ڈی سی ایل کو کام کرنا چاہیے، ایم کیو ایم کو آدھا تیتر، آدھا بٹیر نہ بننے دیں، پاکستان کے مفادات پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ کراچی میں بہتری بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئے گی، پاکستان پیپلز پارٹی خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے اور جو وعدے الیکشن سے قبل عوام سے کیے تھے، انہیں پورا کیا جا رہا ہے۔یہ یوسی ہم ہار گئے تھے، مگر ہم عوام سے جڑے رہنے پر یقین رکھتے ہیں، اس سڑک پر ڈیڑھ لاکھ اسکوائر فٹ پیور بلاکس لگائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں، اگلے دو سال دو مہینوں میں اتنے ترقیاتی کام کیے جائیں گے کہ کراچی کے ہر گلی کوچے سے جئے بھٹو کی آواز آئے گی،میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبریں بے بنیادہیں، میں نے ایس ایس پی سے رابطہ کیا، پولیس پیٹرولنگ کر رہی ہے اور ان خبروں میں کوئی صداقت نہیں، شاہراہ بھٹو کو اپریل کے وسط تک قائدآباد تک مکمل کر لیا جائے گا، جبکہ سال کے آخر تک یہ منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچ جائے گا، میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ میئر کراچی بیر سٹر مرتضی وہاب نے کہا کہ ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کوئی رکاوٹ قبول نہیں کی جائے گی، اور کراچی کی بہتری کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، شہر میں پانی کی قلت کے مسائل کو حل کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،کیماڑی فش مارکیٹ اور لیاری میں بھی پیپلز پارٹی کے ذریعے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔