18-03-2025
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا اجلاس جمعرات کو ہوگا۔
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کا ہنگامی اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت جمعرات، 20 مارچ 2025ء کو بوقت پانچ بجے شام، کونسل ہال کے ایم سی بلڈنگ ایم اے جناح روڈ میں منعقد ہوگا جس میں ملک میں دہشت گردی کی حالیہ لہر کی مذمت اور ملکی سا لمیت کے لئے دعا کی جائے گی۔