02-01-2025
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ محنتی اور ایماندار ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ محنتی اور ایماندار ملازمین ادارے کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں ایسے افراد کی حوصلہ افزائی ضروری ہے اور انہیں ملازمت سے ریٹائرمنٹ پر بہترین انداز میں رخصت کرنا چاہئے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو موثر اور مستحکم ادارہ بنانے کے لئے پرخلوص قیادت اور پرعزم افرادی قوت کے ذریعے آگے بڑھ رہے ہیں، بہتری اور ترقی کا یہ سفر جاری رہے گا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز اپنے دفتر میں پینتیس سالہ ملازمت سے ریٹائر ہونے والے سٹی وارڈن اکرم خان سے ملاقات اورنیک تمنائوں کے ساتھ انہیں پھول پیش کرتے ہوئے کیا، سٹی وارڈن اکرم خان نے ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دوران ملازمت انہیں تمام لوگوں کی طرف سے بھرپور معاونت ملی اور اس کے لئے وہ ادارے کے شکر گزار ہیں۔