02-01-2025
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیکی کے کام کریں اور لوگوں کو دکھائیں ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے،
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ منافقت کو ختم کرنے کے لیے ضروری ہے کہ نیکی کے کام کریں اور لوگوں کو دکھائیں ،ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے، ڈیڑھ سال میں بہت کچھ کیا ،ابھی اور مزید بہتری آئے گی۔ہم بلاول بھٹو کے کام لوگوں کو بتائیں گے ،ہم سب ایک مقصد پر کار فرما ہیں اور بلاول بھٹو کے منشور کے مطابق کام ہوگا ،ایک اچھا اور بہتر ہوتا کراچی دنیا کے سامنے پیش کریں گے، وزیراعظم سے ڈیڑھ ماہ پہلے ملاقات ہوئی تو کراچی کا مقدمہ سامنے رکھا اور فنڈز دینے کا مطالبہ کیا، پی ٹی آئی، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی والوں اور ن لیگ والوں سے کہتے ہیں مل کر کام کریں، لیاری کے 9 پمپنگ اسٹیشنز کو بحال کیا گیا ہے،سیوریج پمپنگ اسٹیشن کے اطراف کی سڑکوں کو خوبصورت بنانے کے اقدامات کیے گئے ہیں،ساڑھے تین ارب کی اے ڈی پی کے اشتہار جاری کیے ہیں ، عوامی فلاح و بہبود کے لیے پیپلز پارٹی کے وعدے عملی شکل میں پورے ہو رہے ہیں،تمام ٹاؤنز میں ہمارے چیئرمین کام کریں گے، یہ بات انہوں نے جمعرات کو لیاری کے دورے میں شہید واجہ احمد کریم داد فیملی پارک، مولا مدد پمپنگ اسٹیشن اور شکور شہید پمپنگ اسٹیشن کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی، ڈپٹی میئرکراچی سلمان عبداللہ مراد ، رکن صوبائی اسمبلی محمد یوسف بلوچ، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی عثمان ہنگورو، پیپلزپارٹی کے رہنما شکیل چوہدری، خلیل ہوت سمیت چیف ایگزیکٹو آفیسر واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن اسداللہ خان، ڈپٹی پارلیمانی لیڈر دل محمد، جمن دروان، لیاری میں پیپلز پارٹی کے مقامی رہنما ، ضلعی عہدیدار، منتخب نمائندے ، کارکن اور دیگر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ میراں ناکہ میں واجہ احمد کریم داد فیملی پارک کا افتتاح کرنے کے بعد میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ لیاری میں پیپلز پارٹی کی جانب سے کرائے گئے عوامی فلاح کے کاموں کا افتتاح کرنے یہاں آیا ہوں ، اس پارک کولیاری کے معروف سماجی رہنما شہید واجہ کریم داد سے منسوب کیا گیا ہے ، پیپلز پارٹی اپنے شہدا کو کبھی نہیں بھولتی،منشیات کے عادی افراد سے بچانے کے لیے آج ہم نے اس پارک کا افتتاح کیا ہے ،یہ پارک نہیں سیوریج پمپنگ اسٹیشن تھا ،ہم نے یہاں سیوریج پمپنگ اسٹیشن کے اطراف پارک بنایا ، لیاری میں جمیلہ پمپنگ اسٹیشن کے اطراف بھی پارک بنایا ہے، مولا مدد پمپنگ اسٹیشن اور شکور شہید پمپنگ اسٹیشن کے افتتاح کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ لیاری میں پانی کی قلت اور لوڈشیڈنگ کے مسائل حل کرنے کے لئے جامع حکمت عملی اپنائی ہے، واٹر کارپوریشن کے نو پمپنگ اسٹیشنز کے لیے اٹھارہ نئے پمپس رکھے ہیں،دس نئے ورٹیکل پمپ اضافی خرید کر رکھے ہیں تاکہ لیاری کو تکلیف نہ ہو ، نئے جنریٹر بھی ہم نے خریدے ہیں تاکہ لوڈ شیڈنگ کے نتیجے میں مشکلات کا سامنا نہ ہو، جمیلہ پمپنگ اسٹیشن اور شیریں جناح کالونی کے پمپنگ اسٹیشن کی بحالی کے لیے بھی کام جاری ہے، انہوں نے کہاکہ شہر میں سب سوائل کا نیٹ ورک چلتا ہے اس سے لیاری کا پانی چوری ہوتا ہے جس سے بچنے کے لئے ایلے ویٹڈ کے تھری کی لائن ڈالنے کا منصوبہ بنایا ہے ،کوئی اور نہیں آئے گا اس پر بھی ہم ہی کام کریں گے ،اگست میں حب ڈیم سے فراہمی آب کے لئے نئی کینال ڈال دیں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہاکہ وزیراعظم سے ملاقات میں شکوہ کیا تھا کراچی کے لیے فنڈز دیں کام کریں،امید کرتا ہوں شکوہ برائے شکوہ نہیں ہوگا بلکہ اب واقعی کام ہوگا، انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات کے ذریعے عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتی ہے، تمام جماعتوں کو حق حاصل ہے کہ آئینی دائرہ کار میں احتجاج کریں ،ایم ڈبلیو ایم کے لوگوں کو بھی یہی کہا تھا بے شک احتجاج کریں مگر لوگوں کو اس سے تکلیف نہ ہو ، ،اس سے کراچی کے لوگوں کے مسائل بڑھے ،ہم احتجاج کے موقف کے ساتھ ہیں ،لیکن کسی کے احتجاج کے لئے کسی اور کو تکلیف نہیں دینا چاہیے، انہوں نے کہاکہ حافظ نعیم کے مصروف ہونے کے بعد علی خورشیدی نے صبح گیارہ بجے کا وقت ضرور لے لیا ہے مگر علی خورشیدی کا تعلق جس جماعت سے ہے ان کا دور سب کے سامنے ہے، ایم کیو ایم کے دور میں شہر میں پہیہ جام ہوجاتا تھا ،ہم تو مانتے ہیں حضرت علی کے اقوال کو کہ نیکی کراس طرح کہ دوسرے ہاتھ کو پتہ نہ چلے ، ،منافقت کو مسترد کرکے ہم صرف اورصرف کام کرینگے،پیپلز پارٹی کی قیادت میں کراچی کی ترقی کے سفر کو جاری رکھا جائے گا اور تعمیر وترقی کا یہ سفر کراچی کے ساتوں اضلاع میں جاری رہے گا ،آنے والا وقت اس شہر کے لیے اچھا ثابت ہوگا۔