Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

25-11-2024

میئر کراچی نے میسرز اے کے خان اینڈ برادرز اور اس کے مالک عبدالخالق پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے اور اس کمپنی اور اس کے مالک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ٹیکنیکل سروسز ونگ پر غیرقانونی الزامات عائد کرنے اور کے ایم سی کے افسران کے خلاف بدعنوانی اور ناجائز کاموں میں ملوث ہونے کے غلط الزامات پر مبنی مہم چلانے پر کارروائی کرتے ہوئے میسرز اے کے خان اینڈ برادرز اور اس کے مالک عبدالخالق پر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کرنے اور اس کمپنی اور اس کے مالک کو بلدیہ عظمیٰ کراچی میں بلیک لسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کے ایم سی کی جانب سے مذکورہ فرم کے خلاف قانونی چارہ جوئی کے دوران میسرز اے کے خان اینڈ برادرز P-562 ، بلاک ۔S ، بلال آباد، نارتھ ناظم آبادنزد شپ اونر کالج کراچی یا کمپنی کسی بھی نمائندے کے ساتھ کے ایم سی کسی بھی قسم کا کنٹریکٹ نہیں کرے گی، یہ اقدام مذکورہ بالا کمپنی اور اس کے مالک کی جانب سے کے ایم سی ٹیکنیکل سروسز ونگ کے افسران کے خلاف بذریعہ ویڈیو جھوٹے الزامات عائد کرنے پر کیا گیا ہے جس میں معزز عدالت کو بھی مورد الزام ٹھہرایا گیا ہے۔