Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

11-11-2024

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر نادر بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہونے والی ایشین باکسنگ فیڈریشن چیمپئن شپ جیت کر اپنے شہر، اور ملک کا نام روشن کیا ہے-

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسر نادر بلوچ نے تھائی لینڈ میں منعقدہونے والی ایشین باکسنگ فیڈریشن چیمپئن شپ جیت کر اپنے شہر، صوبہ سندھ اور ملک کا نام روشن کیا ہے جس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے، نادر بلوچ نے روایتی حریف بھارت کے باکسر شبھام یادیو کو دوسرے رائونڈ میں ہی ناک آئوٹ کرکے ٹائٹل جیتا ہے، امید ہے کہ نادر بلوچ آئندہ بھی ایسی ہی کارکردگی دکھا کر کامیابیاں حاصل کرتے رہیں گے، یہ بات انہوں نے اپنے دفتر میں ایشین باکسنگ چیمپئن نادر بلوچ سے ملاقات کے موقع پر کہی، ڈپٹی میئر کراچی نے نادر بلوچ کو مبارک باد دی اور کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی نوجوان اور باصلاحیت باکسروں کی حوصلہ افزائی کرنا چاہتی ہے اور اس کے لیے نچلی سطح پر ہر ممکن اقدامات کئے جارہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ہمارے نوجوان بہت باصلاحیت اور محنتی ہیں اور کھیلوں سمیت ہر شعبے میں ان کی کارکردگی قابل ستائش ہے، کراچی سے تعلق رکھنے والے باکسروں نے ماضی میں بھی ملک کے لیے اعزازات حاصل کئے ہیں اور ان کی حوصلہ افزائی اور درست رہنمائی سے مزید کامیابیاں حاصل کی جاسکتی ہیں، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے باکسر نادر بلوچ کو یادگاری شیلڈ بھی دی۔