09-11-2024
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصو ل کے لئے دن رات محنت کریں گے
ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے شاعر مشرق علامہ اقبال کے یوم پیدائش پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ آج کے دن یہ عہد کرنا ہوگا کہ ہم اقبال کے پاکستان کے حصو ل کے لئے دن رات محنت کریں گے، پوری قوم مفکرِ پاکستان علامہ اقبال کی علمی، فکری اور سیاسی خدمات کا اعتراف کرتی ہے، علامہ محمد اقبال نے نوجوانانِ برصغیر کو اپنے آباؤاجداد کی لازوال قربانیوں سے روشناس کرایا ہے، انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال نے مسلمانوں کیلئے برِصغیر میں علیحدہ آزاد اور خودمختار مسلم ریاست کا تصور پیش کیا تھا، علامہ اقبال نے امن، سیاسی برداشت اور بھائی چارے سے بنے پاکستان کا خواب دیکھا تھا۔