Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

05-11-2024

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے یونی لیور پاکستان کے پروگرام ''سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ'' (Sustainability Acelerated)سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کیا-

میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس کے شہروں کی ترقی کے لیے ہمیں استحکام اور پائیداری کے ہر پہلو پر نظر رکھنا ہوگی اور انہیں ترجیح دینا ہوگی، میں پر امید ہوں کہ ہم مل کر ایک زیادہ پائیدار اور روشن مستقبل بنا سکتے ہیں، مسائل کا بہترین حل مختلف منصوبوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ ہے، اس طرح مختلف اداروں کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں استحکام اور پائیداری کے ایجنڈے کو آگے بڑھایا جاسکتا ہے، ان خیالات کا اظہار میئر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے یونی لیور پاکستان کے پروگرام ''سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ'' (Sustainability Acelerated)سے مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کے ایم سی ملٹی نیشنل کمپنیوں اور اداروں کو سماجی سرگرمیوں کے لیے ہر طرح کا تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، کراچی کی بہتری ، ترقی اور خوشحالی کے لیے اداروں کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں، شجر کاری، سولر انرجی کی فراہمی، پبلک اسپیس کی بہتری، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، کھیل اور ثقافت کے فروغ کے لیے ادارے سامنے آئیں اور اپنے شہر کو بہتر بنانے کے لیے کے ایم سی کے ساتھ مل کر کام کریں، یونی لیور پاکستان کے سی ای او عامر پراچہ نے کمپنی کے نئے عزم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا، ''میں ہمیشہ یہ یقین رکھتا ہوں کہ کاروبار کو معاشرے کے لیے ایک مثبت قوت بننا چاہیے، یونی لیور پاکستان نے اپنی نئی اور مرکوز حکمت عملی ''سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ'' کا آغاز کیاہے، جس کا مقصد پائیداری سے متعلق فوری اقدامات اٹھانا ہے۔ اس حکمت عملی کا خاص مقصد موسمیاتی اقدامات، پلاسٹک اور دیگرقدرتی اجزا کیدوبارہ استعمال اور بہتر معیشت پر مرکوزہے، یونی لیور گزشتہ دو دہائیوں سے پائیداری کی کوششوں میں سرگرم عمل ہے، جس نے بطور برانڈ اسے مزید مضبوط اور مستحکم بنایا ہے۔ '' سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ '' کے آغاز کے ساتھ، یونی لیور تیسرے دور میں داخل ہو رہا ہے، جہاں کاروباری ترقی کو ذمہ دارانہ ماحولیات اور سماجی طریقوں سے جوڑا جا رہا ہے، تقریب میں حکومتی عہداران، اور انڈسٹری کے رہنما ئوں نے یونی لیور کی نئی پائیدار حکمت عملی پر گفتگو کی،سسٹینبلٹی ایکسلریٹرڈ '' صرف عالمی مقاصد کو پورا کرنے کے متعلق نہیں ہے؛ بلکہ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ ہمارا کاروبار پاکستان میں ہمارے لوگوں اور ماحول کے لیے مثبت تبدیلی پیدا کرے۔ ہم اپنے کاروبار کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ ماحولیاتی اثرات کم کیا جا سکیں اور لوگوں کو بہتر روزگار دے سکیں تاکہ ایک زیادہ گردشی معیشت کو فروغ دی جا سکیں۔''تقریب کے دوران، یونی لیور کا موسمیاتی تبدیلی کا عملی منصوبہ پیش کیا گیا، جس میں کمپنی کی جانب سے کاربن کے اثرات کو کم کرنے اور زیادہ پائیدار کاروباری طریقے اپنانے کے متعلق اہم اقدامات کا ذکر کیا گیا، تقریب سے عادل حسین، حسین علی طالب، تزئین شاہد، احمد اعجاز، فاطمہ ارشد، فاطمہ عطار والا، جمال ناصر، سائشتہ عائشہ، منیر حسن اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔