Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

02-11-2024

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے-

میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12سال کے وقفے کے بعد دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کر دیا گیا ہے اور پہلے مریض کو کامیابی کے ساتھ پیس میکر لگا دیا گیا ہے، اللہ تعالیٰ کے فضل سے آج ہم اس قابل ہیں کہ کے آئی ایچ ڈی میں تقریباً تمام کارڈک پروسیجرز مکمل طور پر فعال ہو چکے ہیں، جن میں الیکٹیو پی سی آئی، پرائمری پی سی آئی، اینجیوگرافی شامل ہیں جبکہ نان انوویسیو ڈیپارٹمنٹ بھی مریضوں کو بھرپور خدمات فراہم کر رہا ہے، یہ سہولیات دس بارہ سال سے بند تھیں جنہیں دوبارہ شروع کرنے پر کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر رفعت اور ان کی ٹیم جس میں کارڈیولوجسٹس اور ڈاکٹرز شامل ہیں کو مبارکباد اور ستائش پیش کرتا ہوں، پاکستان پیپلز پارٹی اپنے منشور کے مطابق شہریوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ شہری اداروں کی ترقی و کامیابیوں کا سفر جاری ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹی ٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں 12 سال کے بعد دوبارہ پیس میکر لگانے کے آغاز پر اسپتال کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ضلع وسطی، ضلع شرقی اور ضلع غربی کے مکینوں کیلیے یہ بہت بڑی خوش خبری ہے کہ انہیں اپنی رہائش گاہ کے قریب دل کی بیماریوں کے علاج کی معیاری اور باکفایت سہولیات میسر آئی ہیں، کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں نوجوانوں کو نرسنگ کی تربیت بھی سو فیصد اسکالرشپ پر فراہم کی جا رہی ہے اور اس اسپتال کو سیٹلائیٹ کے ذریعے قومی ادارہ برائے امراض قلب سے منسلک کیا گیا ہے جس سے یہاں علاج. معالجے کا نظام کافی حد تک بہتر ہو گیا ہے اور اس میں مزید بہتری لائی جائے گی، اس موقع پر میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کو کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ 10 سے 12 سال کے بعد کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں دوبارہ مستقل پیس میکر لگانے کا آغاز کیا گیا جسے اس کی اشد ضرورت تھی اور کامیابی سے علاج مکمل کر لیا گیا ہے اور پیس میکر لگنے کے بعد مریض صحت یاب ہے، یہ مشکل کام تھا اور اس میں خطرات بھی تھے تاہم الحمدللہ تمام پروسیجرز مکمل طور پر درست انداز میں کیے گئے جس کے لیے اسپتال کے تمام شعبوں نے سخت محنت سے کام کیا، انہوں نے کہا کہ اس کے لئے ہم میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب،ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد اور میونسپل کمشنر افضل زیدی صاحب کے تعاون اور حوصلہ افزائی کے لئے شکر گزار ہیں، خاص طور پر میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا شکریہ جنہوں نے غیر معمولی سپورٹ فراہم کی جس کی بدولت آج ہم کے آئی ایچ ڈی میں تقریباً تمام پروسیجرز کو غیر معمولی سپورٹ کے ذریعے انجام دینے کے قابل ہو گئے ہیں، مستقبل میں ہم اسی طرح آپ کے ساتھ کام کرنے اور کراچی کے لوگوں کومزید سہولیات فراہم کرنے کی کوشش کریں گے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر کے طبی اداروں کو بہتر بنانے کے لیے اسی طرح محنت اور لگن سے کام کرنے کی ضرورت ہے، اگر تمام محکمے اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے پورا کریں تو ہر جگہ بہتری آ سکتی ہے۔