01-11-2024
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کی گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کا عمل-
میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے محکمہ اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ کے تحت بلدیہ عظمیٰ کراچی کے افسران و ملازمین کے زیر استعمال سرکاری گاڑیوں، موٹرسائیکلوں اور سروسز گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کا عمل کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں لگائے گئے کیمپ میں جاری ہے جس کے دوران اب تک 19محکموں کی 77گاڑیوں، 56موٹرسائیکلوں اور 12سروسز گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کا عمل مکمل ہوچکا ہے جبکہ 60گاڑیوں کی تصدیق نہیں ہوئی لہٰذا میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر ان گاڑیوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی روک دی گئی ہے، شیڈول کے مطابق جن محکموں کی گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کی گئی ہے ان میں محکمہ لینڈ، اینٹی انکروچمنٹ، کونسل سیکریٹریٹ،محکمہ کچی آبادی، محکمہ فنانس اینڈ اکاؤنٹس، محکمہ انسپکشن اینڈ انکوائریز، محکمہ انٹرپرائزاینڈ انوسٹمنٹ پروموشن، محکمہ اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ، محکمہ ویٹنری، سٹی انسٹیٹیوٹ آف امیج مینجمنٹ، محکمہ لینڈ لیز،محکمہ میڈیا مینجمنٹ، محکمہ آرکائیو اینڈ ریسرچ، محکمہ انفارمیشن ٹیکنالوجی، محکمہ قانون، میئر سیکریٹریٹ، ڈپٹی میئر سیکریٹریٹ اور میونسپل کمشنر سیکریٹریٹ شامل ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں اور سروسز وہیکل کی فزیکل تصدیق کا عمل22اکتوبر کو شروع کیا گیا تھا اور یہ 20نومبر تک جاری رہے گا جس کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی کے باقیماندہ محکموں جن میں محکمہ MUCT، پروجیکٹ ڈائریکٹر اورنگی، محکمہ میونسپل سروسز، محکمہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ، محکمہ ٹیلی کمیونیکیشن، محکمہMPD، محکمہ سٹی وارڈن، محکمہMPH فیومیگیشن، محکمہ فائر بریگیڈ اینڈ USAR، محکمہ انجینئرنگ، E&M، محکمہ اسٹیٹ، محکمہ ہیومن ریسورسز مینجمنٹ شامل ہیں ان کے افسران و ملازمین کے زیر استعمال گاڑیوں اور سروسز گاڑیوں کی فزیکل تصدیق کی جائے گی، میئر کراچی بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے محکمہ اسٹور اینڈ پروکیورمنٹ کوہدایت کی ہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی گاڑیوں کے درست استعمال کو یقینی بنانے کے لئے فزیکل تصدیق کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے اور اس سلسلے میں تمام محکموں سے رابطہ کرکے انہیں ہدایت کی جائے کہ کے ایم سی کے تمام افسران و دیگر عملہ اپنے زیر استعمال سرکاری گاڑی سمیت مقررہ وقت پر تصدیقی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں اور اپنی گاڑیوں کا معائنہ کرائیں، اسی طرح سروسز گاڑیوں، جنریٹرز وغیرہ کی بھی ہر طرح سے تصدیق میں تعاون کے لئے محکموں سے کہا جائے، انہوں نے کہا کہ ادارے کی گاڑیوں اور آلات کے تصدیقی عمل سے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مثبت فوائد حاصل ہوں گے،کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس میں تصدیقی عمل کے لئے متعلقہ محکموں کے افسران پر مشتمل پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، تصدیقی کمیٹی کی رپورٹ کی روشنی میں مستقبل میں کے ایم سی کی گاڑیوں اور آلات کے استعمال کو مزید بہتر اور موثر بنایا جائے گا۔