Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

31-10-2024

-کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے دفتر میں سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی جانب سے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب -

کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے دفتر میں سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ کی جانب سے آن لائن بلنگ پورٹل متعارف کرانے کی افتتاحی تقریب میں منیجنگ ڈائریکٹر سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ نے کہا کہ صنعتی علاقوں میں صفائی ستھرائی کی بلنگ اور ادائیگی کا نظام ڈیجیٹل کردیا گیا ہے، ہم نے ورکنگ شروع کر دی ہے جہاں سروسز ہوتی ہیں وہاں چارجز لیے جاتے ہیں لہٰذا ہم چاہتے ہیں جہاں سروسز دی جائیں وہاں سے چارجز لیے جائیں، تقریب میں کاٹی کے صدرجنید نقی، پی ٹی اے ایس زیڈ کے صدر گلزار فیروز،سائٹ ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ممبرسلیم ناگریہ ،نائب صدر خالد ڈھیڈی اور ایگزیکٹو ڈائریکٹر آپریشن طارق نظامانی کے علاوہ دیگر افسران بھی موجود تھے ،ایم ڈی سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ امتیاز علی شاہ نے کہا کہ آن لائن بلنگ پورٹل کے ذریعے صنعتکار اپنے بلز کی معلومات اور بروقت ادائیگی کرسکیں گے، آن لائن بلنگ پورٹل سے صنعتوں کو بہت سہولتیں ملیں گی اور پورٹل کے ذریعے مسائل کی نشاندہی بھی کی جاسکے گی، آن لائن بلنگ پورٹل کے آغاز سے قبل صنعتکاروں کو بلنگ کے حوالے مشکلات کا سامنا تھا، بروقت بلز نہ ملنے اور ادائیگی میں تاخیر کے مسائل کا سامنا تھا، آن لائن بلنگ پورٹل کے ذریعے نئی انڈسٹریز اور کمپنیز بھی رجسٹرڈ کرائی جاسکتی ہیں، فی الحال آن لائن بلنگ پورٹل میں 2489 انڈسٹریز اور کمپنیز رجسٹرڈ ہیں، انہوں نے کہا کہ سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ نے ایک پرپوزل تیار کیا ہے جس کے مطابق سندھ سالڈ ویسٹ جہاں سروس دے گا وہاں سے سروس چارجز وصول کرے گا یہ پرپوزل گورنمنٹ کو دیا جائے گا، انہوں نے کہا کہ ٹائونز میونسپل ٹیکس کی وصولی کے باوجود بہتر سروس نہیں دے پا رہے،کنٹریکٹر کی ناکامی کے باعث پرائیویٹ ٹھیکیدار مافیا کو موقع مل رہا ہے، سندھ حکومت نے کچرا مافیا کے تدارک کے لئے دفعہ 144 نافذ کی مگر اس پر عملدرآمد نہ ہوسکا، ٹاؤن انتظامیہ کو بھی اپنا کردار ادا کرنا چاہیے، سندھ سالڈ ویسٹ کی جانب سے سروس کی فراہمی اور ٹیکس وصولی کا میکنزم بنایا جارہا ہے جہاں ہم سروس دیں گے وہاں سے ٹیکس وصول کریں گے۔