30-10-2024
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رئوف عطا کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے-
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے رئوف عطا کو سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے، انہوں نے توقع ظاہر کی کہ سپریم کورٹ بار ان کی قیادت میں قانون کی حکمرانی اور پاسداری کے لئے اپنا کردار ادا کرے گا، میئر کراچی نے کہا کہ وکلاء نے جمہوریت کی بحالی اور قانون کی حکمرانی کے لئے ہمیشہ جدوجہد کی ہے اور آئندہ بھی وکلاء برادری اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا یہ وژن ہے کہ تمام اداروں میں جمہوریت کو فروغ حاصل ہو اور منتخب نمائندے ہی اپنے فرائض انجام دیں، انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی زبردست کوششوں سے 26ویں آئینی ترمیم کا پاس ہونا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ اداروں میں توازن چاہتے ہیں اورآئین اور قانون کی حکمرانی کو ملک میں نافذ کرنا چاہتے ہیں۔