30-10-2024
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمی کراچی کے ہندو ملازمین کے لیے ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر جمعہ یکم نومبر 2024 کو تعطیل کا اعلان کیا ہے-
میئرکراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمی کراچی کے ہندو ملازمین کے لیے ان کے مذہبی تہوار دیوالی کے موقع پر جمعہ یکم نومبر 2024 کو تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس حوالے سے جاری کئے گئے حکم نامہ کا اطلاق بلدیہ عظمی کراچی کے تمام محکموں اور ذیلی محکموں و سیکشنز پر ہو گا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر بلدیہ عظمیٰ کراچی میں کام کرنے والے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو ان کے تہوار دیوالی سے قبل ماہ اکتوبر کی تنخواہ کی بروقت ادائیگی بھی کی جا رہی ہے جس کے لیے محکمہ فنانس بلدیہ عظمی کراچی نے انتظامات مکمل کر لیے ہیں جس سے انہیں اپنے مذہبی تہوار کو بھرپور انداز میں منانے کا موقع ملے گا۔