Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

30-10-2024

میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر کراچی کی اہم شاہراہوں کی مرمت کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی

کراچی میں 2 ارب کی لاگت سے بڑی سڑکوں پر مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، میئر کراچی کے ترجمان برائے سیاسی امور کرم اللہ وقاصی تمام ترقیاتی منصوبوں استرکاری روڈ کارپیٹنگ کی مانیٹرنگ کررہے ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی ہدایت پر انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کے ایم سی نے شہر بھر میں ترقیاتی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کے وژن پر شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے ہرممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں، ایم اے جناح روڈ سمیت راشد منہاس روڈ پر کارپیٹنگ کا کام جاری ہے ،میئر کراچی دن رات محنت کررہے ہیں، کراچی کو روشنیوں کا شہر بنارہے ہیں، میئر کراچی کی کاوشوں سے کراچی کی رونقیں بحال ہوئی ہیں ،کراچی کی مختلف اور اہم شاہراہوں پر کے ایم سی نے اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل ،نرسری سمیت دیگر شاہراہوں پر اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام جاری ہے، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے خلاف پروپیگنڈا کرنے والوں کو بلدیاتی انتخابات میں رسوائی کا سامنا کرنا پڑا تھا، آئی آئی چندریگر روڈ، ایم اے جناح روڈ، شارع فیصل، نمائش چورنگی، باتھ آئی لینڈ، نیٹی جیٹی، ٹاور، کے پی ٹی روڈ، جی الانہ روڈ، تین تلوار روڈ، اورنگی شاہ خالد کالونی سیکٹر سی روڈ، قطر اسپتال روڈ، کشمیر روڈ، شیر شاہ روڈ ،مہراب خان عیسیٰ روڈ ،راشد منہاس روڈ، ضیاء کالونی روڈ پر کارپیٹنگ کا کام جاری ہے، کراچی میں غیرمعیاری گوشت کے خلاف میئر کراچی نے ٹاسک فورس تشکیل دے دی ہے تاکہ عوام کو غیرمعیاری گوشت سے بچایا جاسکے، سندھ حکومت عوام کو بہتر سہولیات دینے کے لئے دن رات کوشش کررہی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کے نیٹ ورک میں 500 الیکٹرک بسیں شامل کرنے کی تجویز دے دی ہے، وزیر اعلیٰ نے ٹرانسپورٹ اور پی پی پی یونٹ کی فزیبلٹی کو مکمل کرنے کی ہدایت بھی کردی ہے، کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقے تیزی سے ترقی کررہے ہیں، میئر کراچی نوجوانوں کے لئے ماڈل ہیں، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب تمام ترقیاتی کاموں کا خود جائزہ لے رہے ہیں، کراچی میں پانی کے قلت کے خاتمے کے لئے میئر کراچی دن رات محنت کررہے ہیں، کراچی میں پانی کے مسئلے کے لئے حب سے پانی کی لائن کا کام جاری ہے، کراچی میں ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اینٹی انکروچمنٹ کا عملہ دن رات محنت کررہا ہے، واٹر اینڈ سیوریج بورڈ نے کراچی میں سیوریج کے نظام کو بہتر کیا ہے، کراچی میں میئر کراچی کی کاوشوں سے پارکس آباد ہو رہے ہیں۔