22-06-2024
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے بجٹ اجلاس کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت بجٹ اجلاس بروز پیر 24جون سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا
بلدیہ عظمیٰ کراچی کی کونسل کے بجٹ اجلاس کے سلسلے میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیرصدارت بجٹ اجلاس بروز پیر 24جون سہ پہر تین بجے منعقد ہوگا جس میں سال2024-25 کا میزانیہ برائے منظوری پیش کیا جائے گا، اجلاس کے دوران بجٹ سے متعلق مختلف امور زیر بحث آئیں گے اور ممبران کونسل ترقیاتی منصوبوں اور دیگر معاملات کے حوالے سے اپنی تجاویز اور آراء پیش کریں گے جس کے بعد بجٹ کی منظوری کے لئے رائے شماری ہوگی۔