Karachi Metropolitan Corporation --- Government of Sindh
Login/Signup Mail

02-06-2024

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز جیسے ادارے کو تباہ و برباد کیا گیا

ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا ہے کہ ماضی میں کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز جیسے ادارے کو تباہ و برباد کیا گیا، میئر کراچی بیرسٹر مرتضٰی وہاب کی انتھک محنت و کاوشوں کی وجہ سے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز اب بہتری کی جانب گامزن ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں آٹھویں ڈاکٹر عبدالحق خان سمپوزیم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز میں اب شہریوں کو امراض قلب کی بہترین طبی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، کراچی اب ہر شعبے میں ترقی کی راہ پر گامزن ہے، ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈیزیز کے لئے ڈاکٹر عبدالحق خان کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات کو تادیر یادرکھاجائے گا۔