Home  
    Mayor  
    Deputy Mayor  
    Metropolitan Commissioner  
    Departments  
    KMC Directory  
    Photo Gallery  
    Video Gallery  
       
 
 
       
    Tender Information  
    KMC Function  
    Tenders  
    Grand Auctions  
    Section 144 CR.P.C  
    Notifications  
    KMC Resolution  
       
 
 
       
    Public Notice  
    Information  
    National Holidays  
    Prayer Timings  
    Archive  
       


 
 
 
 
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہسفاری پارک کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی-،  
     
  29-Nov-2017  
     
   
     
  میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہسفاری پارک کی خوبصورتی میں اضافے اور یہاں ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں سے شہریوں کو بہتر تفریحی سہولتیں فراہم ہوں گی،گزشتہ نو سالوں میں شہر کی طرح سفاری پارک بھی عدم توجہی کے باعث بہت برے حال میں تھا، موجودہ منتخب قیادت نے شہری مسائل حل کرنے کے ساتھ ساتھ تفریحی سہولتوں میں اضافے کا بھی عزم کر رکھا ہے، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے مختلف محکموں کو ان کی اصل شکل میں لا رہے ہیں تاکہ وہ عوام کی صحیح معنوں میں خدمت کرسکیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے سفاری پارک کی اپ گریڈیشن اور یہاں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی تکمیل کے بعد منعقدہ ایک تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سٹی کونسل میں قائد ایوان اسلم آفریدی ، چیئرمین ضلعی میونسپل کارپوریشن شرقی معید انور، چیئرمین قانونی کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ، چیئرمین لینڈ کمیٹی سید ارشد حسن، اقبال مقدم، ممبران صوبائی اسمبلی نائلہ منیر، پیر سو، زاہد منصوری، ایم تنویر،چیئرمین زو / سفاری کمیٹی حنیف سورتی، سینئرڈائریکٹر کلچر اسپورٹس اینڈ ریکریشن سیف عباس اور دیگر بھی موجود تھے، میئر کراچی وسیم اختر نے سفاری پارک کو بہتر بنانے پر متعلقہ افسران اور سفاری پارک کے عملے کو مبارکباد پیش کی انہوں نے کہا کہ سفاری پارک کی انتظامیہ پارک کو پہلے سے بہتر اور خوبصورت بنانے پر مبارکباد کی حقدار ہے ، چند سال پہلے تک سفاری پارک کی حالت قابل ذکر نہیں تھی مگر اب نظر آرہا ہے کہ پارک کی انتظامیہ نے بہت محنت کی ہے اور سفاری پارک کو اس قابل بنادیا ہے کہ یہاں فیملیز بغیر کسی پریشانی کے آئیں اور ایک اچھے ماحول میں عمدہ تفریح ماحول حاصل کرسکیں، انہو ںنے کہا کہ شہر میں اب بھی کئی علاقے ایسے ہیں جہاں پینے کا پانی دستیاب نہیں اور سیوریج کا پانی کھڑاہے، جو کام بھی کئے گئے ہیں وہ ابھی بہت تھوڑے ہیں ، بہتری کی جانب مسلسل سفر جاری ہے، انہوں نے کہا کہ ہمیں آنے والی نسلوں کے لئے کام کرنا ہے تاکہ انہیں ایک بہتر شہر اور ماحول مل سکے، ریونیو وصول کرنے والے محکموں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں تاکہ ادارے کو اس کے پیروں پر کھڑا کیا جاسکے، انہو ںنے کہا کہ منتخب نمائندے بطور چیئرمینز اپنے اپنے محکموں کو بہتر سے بہتر کرنے کے لئے کوشاں ہیں، بلدیہ عظمیٰ کراچی کو جہاں جہاں سے بھی ریونیو حاصل ہو رہا ہے وہ عوام کی امانت ہے اور اس شہر کی ترقی پر ہی خرچ ہوگا۔ بعدازاں میئر کراچی وسیم اختر نے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر سفاری پارک کے افسران اور ملازمین میں شیلڈز اور اسناد پیش کیں، قبل ازیں پارکس کمیٹی کے چیئرمین حنیف سورتی اور سینئر ڈائریکٹر سیف عباس نے سفاری پارک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں سے متعلق میئر کراچی کو بریفنگ دی جبکہ اس موقع پر ویڈیو کے ذریعہ بھی سفاری پارک میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کو دکھایا گیا۔  
     
     
 
News Photo Gallery
 
 
 
 
 
 
 
 
 

 
     
     

 

 

 

 

 
 
     
 

Copyright © 2011-2012 Karachi Metropolitan Corporation. All rights reserved.
The KMC will not be responsible for the content of external internet sites. / Login  / Webmail  / Webmail 2  / 1339 Executive Dashboard